13 جنوری، 2016، 11:09 PM

بھارت نےمسعود اظہر کی گرفتاری کو مثبت اقدام قراردیدیا

بھارت نےمسعود اظہر کی گرفتاری کو مثبت اقدام قراردیدیا

بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی وہابی تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی گرفتاری کو مثبت اقدام قرار دیا گیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے وہابی تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی گرفتاری کو مثبت اقدام قرار دیا گیاہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومتی ذرائع نے کہاہے کہ مسعود اظہر کی گرفتاری کی اطلاعات درست ہیں تویہ مثبت اقدام ہے۔بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج اور سکریٹری خارجہ ایس جے شنکر کے درمیان ملاقات جاری ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کےسربراہ مولانا مسعود اظہر اور ان کے بھائی مولانا عبد الرئوف کوساتھیوں سمیت پاکستانی پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ جیش محمد نے پٹھانکوٹ کے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ جبکہ بھارتی حکومت نے مذاکرات کو پٹھانکوٹ حملے سے مشروط کردیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدام کو مثبت اقدام قراردیا ہے۔

News ID 1861047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha